ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جرمن فوج کا اپنے طیارے ترکی سے اردن یا قبرص منتقل کرنے پر غور

جرمن فوج کا اپنے طیارے ترکی سے اردن یا قبرص منتقل کرنے پر غور

Thu, 25 Aug 2016 15:44:49    S.O. News Service

برلن،25؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جرمن فوج ترک فوجی اڈے انجِرلِک سے اپنے فوجیوں کے ساتھ ساتھ ٹورناڈو اور ایندھن فراہم کرنے والے طیاروں کو بھی ممکنہ طور پر اُردن یا قبرص منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ جرمن ہفت روزہ جریدے ڈیئر اشپیگل کے مطابق اس صورت میں فضا سے جاسوسی کی سرگرمیاں دو ماہ کے لیے منقطع کی جانا پڑیں گی۔ واضح رہے کہ ترکی جرمن پارلیمان کے ارکان کو انجِرلِک کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر رہا ہے۔ شام میں امریکی سرکردگی میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری جنگ میں مدد دینے کے لیے انجِرلِک میں جرمن فوج کے ڈھائی سو سپاہی تعینات ہیں۔


Share: